sarfaraj alam

Add To collaction

لیکھنی کہانی -19-Oct-2023

کہاں ہے فرشتے ؟ کہاں ہے سفید گھوڑے ؟ کہاں ہے غیبی مدد؟ مظلوم فلسطینیوں کو ان چیزوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ، ائے خدا بھیج دے یا پھر یکبارگی فلسطینیوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دے ، یہ روز روز کے جھگڑے ، آئے دن بچوں کی لاشیں ، اجڑتے گھر ، برباد ہوتی بستیاں ، ماں بہنوں کی سسکیاں اب نہیں دیکھی جاتیں ۔

تیرے سارے بندے تجھ پر نظریں گڑائے ہوئے ہیں ،ٹکٹکی باندھے اوپر دیکھ رہے ہیں ، الا ان نصر اللہ فتح قریب " کو پڑھ پڑھ ڈھارس باندھ رہے ہیں ، تجھے تیری ذات کا واسطہ اب تو ناراضگیاں ختم کر ، آ جا! آ جا! بچے پکار رہے ہیں ، بوڑھے پکار رہے ہیں ، جوان پکار رہے ہیں ، مائیں پکار رہی ہیں ، اب نہ آئے تو ارض فلسطین پر تجھے پکارنے والا کوئی نہ ہوگا ، بہت دیر ہو چکی ہے ، اب دیر نہ کر ، آجا میرے خدا آجا!

کب تک ؟ کب تک ؟ کب تک ہم ان کو قرآنی آیات سے تسلی دیں گے ، احادیث سے مطمئن کریں گے ، جنگ بدر ، جنگ احد ، جنگ احزاب کی منظر کشی کرکے خوف کو زائل کریں گے ؟ نہیں نہیں اب آنا ہوگا ، فرشتے بھیجنے ہونگے ، سفید گھوڑے بھیجنے ہونگے ، غیبی مدد کرنی ہوگی ؛ ہم بےحس ہو چکے ہیں ، ہماری حکومتیں بےحس ہو چکی ہیں اور سارا عالم ہمیں مٹانے کے در پے ہے ۔ ائے خدا مدد مدد مدد!

ذاکر صحرائی. Copy

   15
1 Comments

Mohammed urooj khan

21-Oct-2023 01:04 PM

👌🏾

Reply